پاکستان تحریک انصاف نے مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا

لاہور پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندانی کی ملازمہ اور غیرمنتخب وزیر کی جرت کیسے ہوئی کہ اس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کا بیان دیا ہے، عمران خان نے تو صرف اتنا کہاتھا کہ ہم خاتون جج کے خلاف کارروائی کریں گے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مریم اورنگزیب کےخلاف کل ہی توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائیگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top