پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ (آج)ہوگا

سلام آبادپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ (آج)جمعہ کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے ای میل کے ذریعے آئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات سے آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ 4میں سی3نکات پر عمل درآمد سے متعلق آئی ایم ایف کو بتا دیا گیا ہے۔اکستان بجلی کے بلوں میں اضافے کی منظوری دے چکا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت بھی کم کر دی گئی ہے۔

کسان پیکیج اور برآمدی شعبے کیلئے بجلی بلوں پر سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔گھریلو صارفین کیلئے بجلی بلوں پر سرچارج جولائی 2022 سے لگا کر وصولیوں کے شیڈول سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دوست ممالک کی طرف سے ملنے والے قرض کی تفصیلات سے ابھی آگاہ کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور اسٹیٹ بینک حکام کے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں نئی مانیٹری پالیسی اور ایکسچینج ریٹ زیر بحث آئے۔


Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top