
اسلام آباد ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ، ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے شہریوں کے یوٹیلیٹی کنکشنز بشمول بجلی اور گیس کے کنکشنز بھی منقطع کر دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔