ٹکٹوں کی مانگ بڑھنے پر یو اے ای سے فضائی سفر مہنگا ہوگیا



ابوظہبی متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے لیے 4 روزہ تعطیلات کے باعث سفری مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی ہوائی کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق عید الفطر کے اسلامی تہوار کے دوران متحدہ عرب امارات کے باشندے سال کے پہلے طویل ویک اینڈ کے لیے تیار ہیں، جس کے باعث متحدہ عرب امارات سے مقبول مقامات کے ہوائی کرایوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کے باوجود سفری بکنگ اب بھی جاری ہے کیوں کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیاں ہونے کے ساتھ زیادہ خاندان بیرون ملک جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور سفری پیکجوں کی تفصیلات جاننے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ متحدہ عرب امارات کے مسافروں کا پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر اعلی سطح پر بین الاقوامی سفر کی منصوبہ بندی ہے، اس وقت تقریباً 65 فیصد تفریحی سفر کا انتخاب کر رہے ہیں اور 35 فیصد اپنے آبائی ممالک میں یا مقامی طور پر خاندان کے ساتھ عیدالفطر منانے کا انتخاب کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top