
ٹرانس جینڈر اینکر مارویہ ملک کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مارویہ ملک نے مقدمے میں لکھوایا ہے کہ ٹرانس جنیڈر بل پر رائے دی جس پر دھمکیاں دی گئیں، نامعلوم افراد نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ایف آئی آر کے متن میں لکھوایا گیا ہے کہ 23 فروری کی رات گھر آئی تو دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
خیال رہے کہ مارویہ ملک پاکستان کی پہلی ٹرانس جیندر اینکر ہیں اور ان پر لاہور میں قاتلانہ حملہ کیا گیا لیکن خوش قسمتی سے وہ حملے میں محفوظ رہیں۔