ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے نائب کپتان شاداب خان کو ممکنہ طور پر تبدیل کیئے جانے کا امکان ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

لاہور ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے نائب کپتان شاداب خان کو مبینہ طور پر تبدیل کیئے جانے کا امکان ہے ۔
ے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ شاداب خان کو عہدے سے ہٹانے پر غور کر رہا ہے ،24 سال کے شاداب خان 2020 میں نائب کپتان بنائے گئے تھے۔دسمبر 2020 میں شاداب خان نے بابراعظم کی عدم موجودگی میں نیوزی لینڈ میں تین ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔اس ماہ جب قومی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں تین ٹی 20 میچز میں کپتان بابراعظم سمیت 5 سینئر کرکٹرز کو آرام کروایا تو شاداب خان نے قیادت کے فرائض انجام دیے لیکن دونوں سیریز میں بطور کپتان شاداب خان کو 1-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top