
قوانین میں ترامیم کے بعد چیئرمین نیب ناقابل سماعت مقدمات کو بند کرنے کے علاوہ سماعت کے لیے دیگر فورم کو بھی بھجواسکیں گے، نیب سے کیس موصول ہونے کے بعد متعلقہ ادارہ از سر نو تحقیقات کر سکے گا جبکہ کوئی بھی مقدمہ ایک عدالت سے دوسری عدالت کو منتقل نہیں کیا جاسکے گا۔