وزیر داخلہ کادھمکی آمیز بیان ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کو دی جانیوالی سکیورٹی کے رولز طلب کرلئے 

اسلام آباد وزیر داخلہ کے دھمکی آمیز بیان پر عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کو دی جانیوالی سکیورٹی کے رولز طلب کرلئے ،چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ عدالت کو بتائیں سابق وزیراعظم کی کتنی سکیورٹی ہے، رولز پیش کریں پھر آرڈر جاری کریں گے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر داخلہ کے دھمکی آمیز بیان پر سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، وکیل عمران خان نے کہا عمران خان اس کیس میں پیش نہیں ہو سکتے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اس کیس میں حاضری بنتی ہی نہیں، یہ سکیورٹی فراہمی کا کیس ہے ،درخواست گزار سابق وزیراعظم ہیں، سکیورٹی کا کیا قانون ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top