وزیرخزانہ خزانہ اور امریکی سفیر کے درمیان آئی ایم ایف معاہدے سےمتعلق اہم ملاقات

اسلام آباد وفاقی وزیرخزانہ خزانہ اور امریکی سفیر کے درمیان آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں امریکی سفیر نے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ جیو نیوز کے مطابق وزیرخزانہ خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے امریکی سفیر سے بات چیت کی۔
وزیرخزانہ نے امریکی سفیر کو معاہدے سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ نے امریکی سفیر سے درخواست کی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو موجودہ معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top