وزیراعظم کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینےکی درخواست

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)  سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینےکی درخواست کردی۔

 ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو کہا کہ کراچی اور  پنجاب کے سیاسی حالات میں فرق ہے، ایک فیصلہ دونوں جگہ کے لیے موزوں ہونا ضروری نہیں، ایم کیو ایم پہلے ہی بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کرچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو  رابطہ کمیٹی کی رائے کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنےکا کہا، خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو جلد رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلانےکی یقین دہانی بھی کرائی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top