
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج انقرہ سے زلزلے سے متاثرہ علاقے آدیامان پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان کی طرف سے ترکیے کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے، ترکیے نے بھی ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ترکیے پاکستان کا دیرینہ دوست ہے۔