
حیدرآباد ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ کیلئے قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شائقین جس لمحے کا شدت سے انتظار کررہے تھے وہ آن پہنچا ہے، جمعہ کے روز پاکستانی کرکٹ ٹیم انڈیا میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہالینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔
پاکستان اپنی ورلڈکپ مہم بھرپور قوت کیساتھ شروع کرنے کا خواہاں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کا نیدرلینڈ کیخلاف پرانے کمبی نیشن کیساتھ میدان میں اترنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیدرلینڈ کیخلاف فخر زمان، امام الحق، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، سعودی شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور حسن علی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔