نیویارک کی ایک سٹریٹ کو “بنگلہ دیش سٹریٹ” کا نام دے دیا گیا

نیویارک(طاہرمحمود چوہدری سے)رواں ہفتے ۲۶ مارچ کو بنگلہ دیش کے ۵۲ یوم آزادی کے موقع پر جیکسن ہائیٹس کی ۷۳ ویں سٹریٹ کو “بنگلہ دیش سٹریٹ” کا نام دیا گیا ہے۔ تختی آویزاں کرنے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بنگالی کمیونٹی کی کثیر تعداد کے علاوہ نیویارک سے خاتون رکن کانگریس گریس منگ، جیکسن ہائیٹس سے ممبر نیویارک سٹی کونسل شیکر کرشنن سمیت دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔
گزشتہ کئی سال سے نیویارک کا سب سے نمایاں ملٹی کلچرل ایریا “جیکسن ہائیٹس” مختلف کمیونٹیز کا گڑھ چلا آ رہا ہے۔ نیویارک سٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ۷۷ ہزار سے زائد کی آبادی رکھنے والے جیکسن ۂائیٹس میں مقیم ۶۴ فیصد افراد بیرون ممالک پیدا ہوئے ہیں۔ یہاں آباد سب سے زیادہ یعنی ۵۰ فیصد سپینش یا لاطینی ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top