لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمامدی سنچری وینچرز نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2023ء میں بی این پولو اور ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیموں نے سنچری وینچرز سپانسرڈ نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ گزشتہ روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن کو دیکھنے کیلئے فیملیز اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں بی این پولو نے دلچسپ مقابلے کے بعد ری ماؤنٹس کو 8-7 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے بابر نسیم نے 3، ٹی ٹو رئیوز اور حمزہ مواز نے دو دو جبکہ ایلینا وینوٹ نے ایک گول سکور کیا۔