نیدرلینڈز کا روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

نیدرلینڈز کی حکومت نے روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈز کی حکومت کا کہنا ہے کہ روسی سفارتکاروں کو دو ہفتے میں ملک چھوڑ کر جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
نیدرلینڈز کے محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ روس کی جانب سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ اور گلوبل کیمیکل ویپنز واچ ڈاگ جیسے اداروں کے مرکز اس ملک میں بڑی تعداد میں جاسوس بھیجے جا رہے تھے۔
نیدرلینڈز کے وزیر داخلہ وَپکا ہوسٹرا کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز کی جانب سے کئی مرتبہ معاملے کا حل تلاش کرنے کی کوششوں کے باجود روس کی جانب سے ڈپلومیٹک کوور میں اپنے جاسوس بھیجنے کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top