نیب ترمیمی ایکٹ کے مطابق عوام سے فراڈ کے کم ازکم 100متاثرین ہونے چاہئیں احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
لاہور احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہاگیاہے کہ سعد رفیق، سلمان رفیق سمیت 5 ملزموں نے بریت کی درخواست دائر کی ،نیب ترمیمی ایکٹ کے مطابق عوام سے فراڈ کے کم ازکم 100متاثرہ ہونے چاہئیں، ضمنی ریفرنس کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد100 سے کم ہے۔