اسلام آباد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، اسحاق ڈار 200 کا ڈالر کرنے آئے تھے، 300کا کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی شہادت کامقدمہ اُسکے والد کی بجائے پولیس کی مدعیت میں درج کیا جو مستقبل میں نگران حکومت کے گلے پڑے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، عوام کانام ہی ریاست ہے، انتخاب ہی ملک کی بقاءہے، حکومت اپنےمفادکےبجائےقومی مفاداور استحکام کا سوچے قوم زندگی اورموت کی کشمکش میں ہے۔