واشنگٹن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ واحد امیدوار ہیں جو امریکہ کو بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، انہوں نے ایک نئی عالمی جنگ کو روکنے کا وعدہ بھی کیا، ٹرمپ نے یہ بات پیر کو ڈیوین پورٹ، آئیووا میں ایک انتخابی مہم کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ‘دنیا کے لیے اس سے زیادہ خطرناک وقت کبھی نہیں تھا’۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے دلیل دی کہ صدر جو بائیڈن نے ‘روس کو چین کے بازوؤں میں دھکیل دیا ہے۔’