میچ کہاں سلپ ہوا؟ محمد رضوان نے اپنی ٹیم کی خامی بتادی

راولپنڈی ملتان سلطانز کے کپتان  محمد رضوان کا کہنا ہے کہ جس طرح سٹارٹ کیا تھا ہم 220 دیکھ رہے تھے،لیکن آخر میں اسلام آباد نے بہت اچھی باؤلنگ کی اور آخری تین اوور اچھے نہیں لگے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پنڈی کی پچ کافی بہتر ہے اور یہاں رن ہوتے ہیں، ہم آخر میں رنز نہیں کرپائے۔ انہوں نے کہا کہ آخری اوور میں قسمت اسلام آباد  کا ساتھ دے گئی، باؤلنگ میں جس طرح ختم کرنا چاہیے تھا ویسا نہیں کرپائے۔ محمد رضوان کے مطابق آخری دو میچز میں جو مسائل تھے ان پر اس میچ میں قابو پاچکے تھے لیکن آخر میں بہتر کھیل نہ پیش کرپانے کی وجہ سے ہار گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top