کافی عرصے تک ٹیزر کمپین چلانے کے بعد میزو نے آخر کار تازہ ترین فلیگ شپ میزو 17 (Meizu 17) اور 17 پرو(17 Pro) متعارف کرا دئیے ہیں۔ہارڈ وئیر کے لحاظ سے دونوں سمارٹ فونز تقریباً ایک سے ہیں لیکن پرو ورژن کے کیمرے ، وائرلیس چارجنگ اور تیز رفتار ریم زیادہ بہتر ہیں۔ ظاہری اعتبار سے دیکھا جائے تو دونوں میں فرق کرنا کافی مشکل ہے۔دونوں میں ظاہری فرق بس یہی ہے کہ پرو ورژن کی بیک سرامک کی ہے۔ یہ میزو کی طرف سے پہلے فائیو جی فونز بھی ہیں۔ ان دونوں سمارٹ فونزکاڈسپلے 6.6 انچ سپر ایمولیڈ ہے، جس کا ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے۔ ڈسپلے کے پنچ ہول کٹ آؤٹ میں20 میگا پکسل کاسیلفی کیمرہ ہے۔