
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث انہیں بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔