میری جان کو خطرے سے متعلق ریکارڈ ویڈیو بیرون ملک میں موجود ہے

اہور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرے سے متعلق ویڈیو ریکارڈ ہے، یہ  ویڈیو بیرون ملک میں ہے، جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے مجھے انہی سے خطرہ ہے، کوئی یہ سمجھتا ہےکہ گھٹنے ٹیک دوں گا تو ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی بار عام انتخابات ہوجائیں تو پیسے کی بچت ہوگی، ہم پی ڈایمپائرز کے باوجود  جیتیں گے، اورسیز پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اب بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں، فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، ملک کے مفاد میں آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں، اب اگر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو میں کیا کروں؟ ایسا لگتا ہے کہ آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top