لاہور مہنگائی کی اونچی اڑان جاری، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے میں27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا اور ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49 فیصد ریکارڈ کی گئی