اسلام آباد ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.80 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 46.65 فیصد ہو گئی ہے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر 41 روپے 85 پیسے فی کلو مزید مہنگا ہو کر سنچری مکمل کر گیا جبکہ آٹے کا تھیلا 769 روپے 12 پیسے مزید مہنگا ہوا اور ملک میں آٹے کا تھیلا اوسطاً 2586 روپے 37 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔