مہنگائی میں اضافے کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اہور
 مہنگائی میں اضافے کا 48 سا/لہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک سال کے دوران مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 20 سے 416 فیصد تک اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی، گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی میں اضافے کے دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فروری 2022سے فروری 2023کے دوران ایک سال کے عرصے میں پیازکی قیمت میں 416فیصد، چکن 96فیصد، انڈے 78فیصد اور چاول کی قیمت میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔چنا 65 فیصد، سگریٹ 60 فیصد، مونگ کی دال 56 فیصد، چنے کی دال 56فیصد، آٹا 56فیصد ،ماش کی دال 50.77فیصد اور خوردنی تیل 50.66 فیصد مہنگا ہوا۔



Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top