مٹن چانپ بنانے کی ترکیب

 چانپ 1 کلو
2 دہی 1/2 پاؤ
3 ٹماٹر 1 پاؤ
4 ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
5 تیل حسب ضرورت
6 نمک حسب ذائقہ
7 لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
8 ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
9 لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
سب سے پہلے چانپوں کو توے پر ڈال کر اُبال لیجئے۔اس دوران دو مرتبہ پانی تبدیل کریں۔
2پھر اُبالیں لیکن یہ خیال رہے کہ چانپیں گل نہ جائیں کیونکہ انہیں بھوننے کا مرحلہ باقی ہے۔
3اس کے بعد چانپوں میں ٹماٹر‘نمک‘لال مرچ‘ہلدی‘ادرک‘لہسن تمام اشیاء مکس کر لیجئے۔
4اب کڑاہی یا پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کر لیجئے اور مصالحے میں بھگوئی چانپوں کو گرم تیل میں بھوننا شروع کر دیجئے۔
5جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں دہی ڈال کر کچھ دیر دوبارہ بھونیے۔
6جب چانپ تیل چھوڑ دے تو سمجھ جائیے کہ مٹن چانپ تیار ہو گئے ہیں۔
7انہیں ڈش میں سجا کر اس پر ادرک (کٹی ہوئی) اور ہرے دھنیے سے گارنش کر دیجئے۔
8پھر انہیں پیاز کے سلائس اور لیموں کے ساتھ گرم گرم مہمانوں کو پیش کیجئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top