موسم کیا تبدیل ہوا ڈینگی کا ڈنگ تیز ہو گیا، خیبرپختونخوا میں 10 کیسز رپورٹ

 پشاور موسم بدلتے  ہی خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں ڈینگی نے 10 افراد کو جکڑ لیا۔
نیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جن میں مردان، باجوڑ اور بنوں شامل ہیں، ڈینگی کے 10 مریض سامنے آئے ہیں۔ باجوڑ اور بنوں میں ایک ایک جبکہ مردان سے8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق فنڈز میں تاخیر کے باعث ڈینگی ایکشن پلان سست روی کا شکار ہے، حکومت سے ڈینگی کی روک تھام کے لیے مانگے گئے 35 کروڑ روپے تاحال نہیں ملے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top