موجودہ حکومت کے آنے کے بعد ڈیڑھ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے

اہو( موجودہ حکومت کے آنے کے بعد ڈیڑھ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملکی معیشت سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کے روز اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد ڈیڑھ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، گزشتہ 10 ماہ کے دوران 80 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے، یہ بات میں نہیں بلکہ ملک کے معروف ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کہہ رہے ہیں، جبکہ وزیر اعظم بھی خود کہہ رہا ہے کہ ابھی ملک میں مزید مہنگائی آئے گی، موڈیز نے بھی پاکستان کی ریٹنگ کو مزید نیچے گرا دیا ہے، حکومت نے  کو بند گلی میں پہنچا دیا۔
دوسری جانب ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں
 میں اضافے کی شرح 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فروری 2022سے فروری 2023کے دوران ایک سال کے عرصے میں پیازکی قیمت میں 416فیصد، چکن 96فیصد، انڈے 78فیصد اور چاول کی قیمت میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔چنا 65 فیصد، سگریٹ 60 فیصد، مونگ کی دال 56 فیصد، چنے کی دال 56فیصد، آٹا 56فیصد ،ماش کی دال 50.77فیصد اور خوردنی تیل 50.66 فیصد مہنگا ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top