ملک کے ڈالرز ذخائر مزید کم ہو گئے

لاہور ملک کے ڈالرز ذخائر مزید کم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 36 ملین ڈالر کمی کے بعد 9.75 ارب ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.20ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.55ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 36ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کے امکانات سے جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی اور روپیہ ایک بار پھر استحکام کی جانب گامزن ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top