ملک کے مختلف شہروں میں 131 ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

اسلام آباد ملک کے مختلف شہروں میں 131 ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، قلت کی وجہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں کے تنازعے پر پیداوار بند کرنا ہے، ناپید ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ڈریپ نے سفارش کر رکھی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں میں جان بچانے والی131 ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ مارکیٹ میں عدم دستیاب ادویات زیادہ تر ملٹی نیشنل دواساز کمپنیوں کی ہیں، اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازع پر پیداوار بند کردی ہے۔وزارت صحت کے حکام نے ڈریپ سے درخواست کی ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے اقدامات کیے جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top