لاہور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں لیکن موجودہ صورتحال میں الیکشن ممکن نہیں۔ جیو نیوز کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، ملک احمد خان، سردار ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ اور احد چیمہ سمیت دیگر نے شرکی کی، اجلاس میں سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی، جہاں وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق سماعت پر بریفنگ دی، اجلاس میں سپریم کورٹ میں کل کی سماعت سے متعلق آئینی و قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا، فل بینچ کی استدعا مسترد ہونے پر نظرثانی درخواست سے متعلق بھی قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔