
لاہور 2 ماہ کے دوران پاکستان کی ترسیلات اور ایکسپورٹ میں بہت زیادہ کمی ہو جانے کا انکشاف، نئے مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ جولائی اور اگست میں پاکستان کو ایکسپورٹس کی مد میں صرف سوا 4 ارب ڈالرز حاصل ہو سکے، جبکہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ترسیلات زر میں بھی 50 کروڑ ڈالرز کی بہت بڑی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالرز کی آمد کی رفتار مزید سست ہو گئی ہے۔