ملک میں عام آدمی 42 اقسام کے جبکہ مراعات یافتہ طبقہ صرف 15قسم کے ٹیکس دیتا ہے

لاہور سراج الحق کے مطابق ملک میں عام آدمی 42 اقسام کے جبکہ مراعات یافتہ طبقہ صرف 15قسم کے ٹیکس دیتا ہے، ملک میں ساڑھے 7 کروڑ افراد زکوة دے سکتے ہیں، صرف 25 لاکھ انکم ٹیکس دیتے ہیں، زکوة و عشر کا نظام لاگو ہوجائے تو پاکستان لینے والا نہیں دینے والا بن جائے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعہ کے روز اپنی جماعت کے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال اسلامی نظام سے دوری اور حکمرانوں کی نااہلی، کرپشن اور بد انتظامی کی وجہ سے ہے۔
گزشتہ 75 برسوں میں آنے والے حکمرانوں کے فالٹ کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کی سطح کو چھو رہا ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومت نے ماضی کی طرح اشرافیہ کے ان جرائم کو دہرایا جو کسی بھی ملک کے لیے تباہ کن ہوتے ہیں اور آج اسی کے منفی اثرات قومی معیشت اور سیاست پر نظر آتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top