ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں6300 روپے کی کمی ہوگئی

کراچی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں6300 روپے کی کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں 5402 روپے کمی ہوگئی ہے۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی ، لیکن بعد ازاں ڈالر کی قدر بڑھنے سمیت پیٹرولیم مصنوعات گیس بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں6300 روپے کی کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 5402 روپے کمی ہوگئی، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top