ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران بابراعظم فیلڈنگ کیلئے گراؤنڈ میں کیوں نہیں آئے ؟ وجہ سامنے آ گئی 

راولپنڈی گزشتہ روز بابراعظم شاندار کارکردگی کے باوجود بھی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں کامیاب نہیں ہوئے ، ملتان سلطانز نے ٹی ٹوینٹی کی تاریخ کا دوسرا بڑا 243 رنز کا ہدف6 وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم مدمقابل ملتان سلطانز کی اننگز میں فیلڈ نگ کیلئے نہیں آئے جس کی وجہ سامنے آ گئی ہے ، بابراعظم بخارکی وجہ سے دوسری اننگ میں فیلڈنگ نہیں کر سکے ، ان کی عدم موجودگی میں ٹام کولہر کیڈ مور نے ٹیم کی قیادت سنبھالی ۔ٹیم ترجمان نے بتایا کہ بابر اعظم کی کی طبیعت ناساز تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top