ملالہ یوسفزائی کا آسکر میں سلور ہڈڈ گاوَن سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

لاس اینجلس(ویب ڈسیک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نےاپنے شوپر اسیر ملک کے ہمراہ 95 ویں اکیڈمی  آسکر ایوارڈ میں سلور ہڈڈگاوَن پہنے شرکت کی،جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ملالہ یوسفزئی اور ان کے شوہر اسیر ملک نے آسکر 2023 کی تقریب میں شرکت کی۔ جہاں وہ اپنی نامزد   بہترین  ڈاکومینٹری شارٹ فلم  “سٹرینجر ایٹ دی گیٹ” کی نمائندگی کیلئے آ ئی تھی۔ملالہ یوسفزائی نے آسکر ایوارڈ کی تقریب کیلئے سلور سیکوئن ہڈڈ گاوَن پہنا ہوا تھا جس نے انکے سر کو ڈھانپ رکھا تھا جس کی پوری  آستینیں چمکتی ہوئی موتیوں سے مزین تھی ۔ملالہ نے چاندی کے گاؤن میں ایک بڑی چاندی کے ہیرے کی انگوٹھی، ایک بڑے زمرد کے ساتھ سونے کی انگوٹھی، اور سانٹی جیولز کی ایک اور چاندی کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top