مصر نے اڑھائی لاکھ ڈالر کی ناقابل واپسی سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کر دیا

قاہرہ مصر نے ڈھائی لاکھ ڈالر کی ناقابل واپسی سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری وزیراعظم مصطفیٰ مدبعولی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ درخواست گزاروں کو 4 شرائط پر مصر کی شہریت دیں گے۔مصری حکومت کی اعلان کردہ 4 شرائط درج ذیل ہیں۔
مصر میں 3 لاکھ ڈالر کی جائیداد خریدیں، ساڑھے 3 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں، مصر کے کسی بینک اکاؤنٹ میں 5 لاکھ ڈالر جمع کروائیں یا سرکاری خزانے کے غیر ملکی ریونیو میں ناقابل واپسی ڈھائی لاکھ ڈالر کی رقم جمع کروائیں۔مصر کی طرف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے یہ نئے اقدامات ہیں۔واضح رہے کہ مصر میں اس وقت ڈالر کی شدید قلت ہے اور وہ بدترین مہنگائی سے نبرد آزما ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top