مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل مسلم ممالک کا مشترکہ ہدف ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

موریطانیہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا حل مسلم ممالک کا مشترکہ ہدف ہے۔
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، او آئی سی کا قیام مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بعد عمل میں آیا تھا، او آئی سی کے رکن ممالک کو اسرائیلی مظالم اور مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top