مرکزی حکومت قائم رہی تو دوصوبوں کے الیکشن نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا، سراج الحق

لاہور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت قائم رہی تو دوصوبوں کے الیکشن نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا جس سے مزید انتشار پھیلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاؤن میں ویمن ایکسیلنس سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، قائم مقام سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین ثمینہ سعید، ناظمہ پنجاب وسطی حلقہ خواتین ربیعہ طارق، ناظمہ لاہور حلقہ خواتین عظمیٰ عمران، ڈائریکٹر قرآن انسٹی ٹیوٹ لاہور ڈاکٹر نصرت طارق، راشد داؤد بخاری، ظفر بصرا اور وسیم اسلم قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top