
لاہور میں برائلر کا گوشت گزشتہ روز کی نسبت 7 روپے فی کلو مہنگاہو گیا،لاہورمیں مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 609 روپے فی کلو مقررہو گئی،آج زندہ برائلر تھوک میں 398 اور پرچون میں 406 روپے فی کلوفروخت ہوا ، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی ایک روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیا،فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 244 روپے ہوگئی۔