محکمہ موسمیات کی ملک میں ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کی پیش گوئی

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے ملک میں ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول کے اوسط درجے سے زائد رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہےکہ ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہونےکا امکان ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے،گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بھی معمول سےکم بارشیں ہوں گی۔
ہیٹ ویو کے دوران ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شدید گرمی سے سانس لینے میں مشکلات اور پہلے سےلاحق بیماری کی شدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top