لندن میں بیٹھا عدالتی بھگوڑا عدلیہ پر حملہ آور، راناثناءاللہ کے فرمودات کھلم کھلا اعلان جنگ ہیں: شیخ رشید

 راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا  ہے کہ لندن میں بیٹھا عدالتی بھگوڑا عدلیہ پر حملہ آور ہے،وزیر داخلہ  راناثناءاللہ کے فرمودات کھلم کھلا اعلان جنگ ہیں۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لندن میں بیٹھا مفرور سسلین مافیا کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے۔ بھوک کےمارے لوگ راشن کے لیے جانیں دے رہے ہیں۔ امید ہے اس ہفتے میں عدلیہ کا آئینی اور قانونی تاریخی فیصلہ آ جائے گا۔ پنجاب میں 10دن کے لیے رینجرز کا لگانا حکومت کی نیتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top