لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عمران خان کے وکلاء کی آئی جی پنجاب سے ملاقات
چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی امور پر گفتگو کی گئی،وکلاء نے
آئی جی پنجاب کو عمران خان کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگ

ہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 17 فروری 2023ء) عدالتی حکم پر عمران خان کے وکلاء نے چیئرمین
پی ٹی آئی کی سکیورٹی خدشات سے متعلق آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور
ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء نے آئی جی پنجاب سے
ملاقات کی،عمران خان کے وکلاء خواجہ طارق رحیم اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ
شریک ہوئے۔ ملاقات میں عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع
پر سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وکلاء نے آئی جی پنجاب کو عمران خان کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا،
ملاقات میں سکیورٹی معاملات کو منظر عام پر نہ لانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سکیورٹی امور
کا جائزہ لینے کیلئے فریقین نے ایک اور ملاقات کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ
روز لاہور ہائیکورٹ نے عمرا ن خان کو 20 فروری کو 2 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دیتے ہوئے
وکلا کو سکیورٹی کیلئے آئی جی پنجاب کے ساتھ ملاقات کی ہدایت کی۔ہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top