لاہور تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال کو نامناسب قرار دیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمام تر توجہ عمران خان کی گرفتاری پر مرکوز کر رکھی ہے، عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔