لاہور میں جشن بہاراں شروع، رنگارنگ تقریبات کا اہتمام ، انٹری مفت

 لاہور زندہ دلان کے شہر لاہور میں جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، جشن بہاراں 12 مارچ تک منایا جائے گا۔شہر کی معروف شاہراہوں پر فلوٹس، ثقافتی رنگوں اور بینڈ پرفارمنس کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جیلانی پارک میں فوڈ اینڈ آرٹیسین میلہ، فوک پنجاب میوزک پرفارمنس اور مورال پینٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔گریٹر اقبال پارک میں لکی ایرانی سرکس اور عارف لوہار پرفارم کریں گے۔ 12 مارچ اقبال پارک میں میراتھن/سائیکلوتھن مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔نیشنل ہسٹری میوزیم میں پاکستان بننے کے سفر کو ڈیجیٹلائز دیکھا جاسکے گا۔ پنجاب سپورٹس بورڈ ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس میلہ جاری رہے گا،ہاکی سٹیڈیم میں میوزک اور صوفی فیسٹیول کے رنگ بکھیرے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top