
لاہور میں گذشتہ شب بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو آج صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ پنجاب کے دیگر شہروں سانگلہ ہل اور قصور میں بھی بارش ہوئی جس سے فضا میں خنکی بڑھ گئی۔ راجن پور، بہاولنگر، بھکر، پاکپتن اور پتوکی سمیت کئی شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش جبکہ بعض علاقوں سے ژالہ باری کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔