گوشت کا شمار ہر کسی کی مرغوب غذا میں کیا جاتا ہے۔ گوشت سے انواع و اقسام کے پکوان بنائے جاتے ہیں، جنھیں بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ تاہم، گوشت کے استعمال میں ہر کسی کی پسند الگ ہوسکتی ہے جیسے کہ کو ئی بکرے یا گائے کا گوشت پسند کرتا ہے تو کوئی دنبے، مرغی یا مچھلی کا۔ گوشت کو پیس لیا جائے تو یہ قیمہ کی شکل اختیار کرلیتا ہے، جسے ہمارے یہاں بہت رغبت سے کھایا جاتا ہے۔