جدہ (محمدعامل عثمانی )قونصلیٹ جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید صاحب نے ویٹنگ ھال کی ایک سائیڈ پر کشمیر کارنر کے نام سے ایک جگہ ترتیب کی ہے، جہاں کشمیر کے جھنڈے کے ساتھ کشمیر کے متعلق لٹریچر ، مسلۂ کشمیر پر دنیا کا موقف اور مُوجودہ صورتحال پر کتابچے اور مختلف تحریریں رکھی گئی ہیں، جو قابل ستائش عمل ہے۔ یقیناً وہاں بیٹھنے والا یا گزرنے والے ہر شخص کی جب اس پر نظر پڑے گی تو اس کو تحریک آزادی کشمیر پر آگاہی اور معلومات ہو سکے گی۔ اس پر ہم جناب خالد مجید صاحب اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اور اس کارِ نمایاں پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔