قومی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد بسمہ معروف نے پہلا سوشل میڈیا بیان جاری کردیا

پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دینے کے بعد بسمہ معروف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بسمہ معروف نے لکھا کہ میرے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہےانہوں نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب تبدیلی کی ضرورت ہے  اور نئی اور نوجوان کپتان کو تیار کرنے کا صحیح وقت ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں ٹیم اور نئی آنے والی کپتان کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گی، پاکستان زندہ باد۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top