قومی ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈکپ 2024 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 ٹاپ ٹیموں اور میزبان ملک کے بعد بہتر رینکنگ کی ٹیم قرار پائی۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے8 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے جب کہ دو ٹیمیں گلوبل کوالیفائر سے آئیں گی، 8 ٹیموں نے جنوبی افریقا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بنیا د پر کوالیفائی کیا، ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔
گروپ ون سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے براہ راست کوالیفائی کیا جب کہ گروپ ٹو سے انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کیا۔
بنگلا دیش نے میزبان کی حیثیت سے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ پاکستان ان ٹیموں کے بعد بہتر رینکنگ پر موجود ٹیم ہے۔
رواں برس ورلڈکپ کھیلنے والی سری لنکا اور آئر لینڈ کی ٹیمیں براہ راست اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top